حویلیاں ہزارہ موٹروے پر کار اور ڈمپر میں تصادم، 5افراد جاں بحق

0
139

حویلیاں ہزارہ موٹروے پر کار اور ڈمپر کے خوفناک تصادم میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر کار پر چڑھ گیا، جس میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچا اور لاشوں کو حویلیاں اسپتال منتقل کیا۔

موٹر وے پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا