پسرور: تحریک انصاف نے سیلاب پر سیاست نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پسرور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت سے فوری امدادی پیکیج کا اعلان کرنے اور نیشنل ایکشن پلان تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بلکہ عوام کی خدمت اور متاثرین کو بروقت ریلیف دیا جانا چاہیے۔ تمام جماعتیں متحد ہو کر متاثرین کی مدد کریں۔
نارووال آمد پر بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پنجاب میں 42 لاکھ افراد اور 4 ہزار 300 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اسے اللہ کی طرف سے آزمائش قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت سے متاثرین کی فوری مدد کا مطالبہ کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جیسے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، ویسا ہی سیلاب کے خلاف بھی ہونا چاہیے اور پنجاب حکومت عوام کے درمیان تفرقہ نہ ڈالے۔





