راولپنڈی :بنوں میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے کے بعد شہید ہونے والے میجر عدنان اسلم کی نمازِ جنازہ چکلالہ، راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، عسکری و سول حکام اور شہید کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
میجر عدنان کو ان کے آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
وہ 2 ستمبر کو بنوں میں دہشت گردوں کے حملے کے دوران زخمی ہوئے اور سی ایم ایچ میں دورانِ علاج شہادت پائی۔
وزیراعظم نے کہا کہ میجر عدنان کی قربانی پاک فوج کے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کی گواہی ہے اور ان کی جرأت و قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔






