شاہ محمود 9 مئی کے ایک اور کیس میں بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری ودیگر کو سزائیں

0
130

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی احتجاج کے دوران اعلیٰ عدلیہ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا دی گئی۔ شاہ محمود قریشی، روبینہ جمیل اور افشاں طارق کو بری کردیا گیا۔

یہ مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج تھا، جس میں 51 ملزمان نامزد تھے۔ عدالت نے 39 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا جبکہ 12 کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

مقدمے کا ٹرائل جیل میں مکمل کیا گیا، جن میں 5 خواتین بھی شامل تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا