شہباز شریف جو بھی ذمہ داری دینگے ایمانداری سے سر انجام دونگا، رانا ثنا اللہ

0
119

مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو بھی ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے، وہ اسے دیانت داری سے نبھائیں گے اور پہلے بھی اپنی ذمہ داری ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں۔

سینیٹ انتخاب میں کامیابی کے بعد رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری عمل کا بائیکاٹ کیا اور الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔ ان کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے کاغذات جمع کروائے، پرچیکنگ کے بعد ہائیکورٹ کا رخ کیا، اور ناکامی کے بعد بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ تحریک انصاف کو ووٹ کاسٹ کروانے میں خوف تھا اور کچھ ممبران نے ان سے رابطہ کیا، لیکن انہوں نے انہیں منع کیا کہ وہ اپنے امیدوار کو ووٹ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیبنٹ وزیراعظم کی ٹیم ہے، ہر وزیر اپنی ذمہ داری اچھے انداز سے نبھا رہا ہے اور وزرا کی جگہیں تبدیل نہیں کی جاتیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا