بجلی کی قیمتوں میں 1.79 روپے کمی، نوٹیفکیشن جاری

0
110

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈسکوز صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1.79 روپے کمی کی گئی، جو جولائی کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

اس کمی کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا، تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز اس میں شامل نہیں ہیں۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ریلیف ستمبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں 1.69 روپے فی یونٹ کمی کی سفارش کی تھی، جس سے صارفین کو تقریباً ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا