حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا

0
178

لاہور: پاکستان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لیے ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا، جو 200 کلوگرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ جدید ڈرون کو پہلے ملتان بھجوایا جائے، جبکہ جنوبی پنجاب بھیجنے سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس نے ڈرون کی ٹیسٹ فلائٹس مکمل کر لی ہیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس کے لیے مزید 10 ایئر لفٹ ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی ایمرجنسی ایئر لفٹ ڈرون سروس ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرون سروس سے ناقابل رسائی یا خطرناک مقامات سے لوگوں کو محفوظ انداز میں ایئر لفٹ کیا جا سکتا ہے۔ سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس کے تربیت یافتہ اہلکار اور رضاکار فرنٹ لائن سولجرز کے طور پر انسانی جانیں بچا رہے ہیں۔ سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں شہریوں کی بطور رضاکار رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا