اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی، جس کی صدارت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔
سماعت کے دوران نامزد ملزم عمر حیات کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا، جس پر عدالت نے کیس کی کارروائی آئندہ سماعت تک مؤخر کر دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزم کو مقدمے کا چالان فراہم کیا جائے۔
یہ کیس تھانہ سنبل، اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے آئندہ سماعت 13 ستمبر 2025 مقرر کرتے ہوئے جیل حکام کو ملزم کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ ملزم عمر حیات نے دوستی کرنے سے منع کرنے پر نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو گھر میں گھس کر قتل کیا تھا۔






