اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے قطر پر اسرائیل کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے پیشِ نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر یہ درخواست دی ہے تاکہ سلامتی کونسل فوری طور پر اس سنگین معاملے پر غور کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
پاکستان کی یہ درخواست اس پس منظر میں سامنے آئی ہے کہ قطر کی خودمختاری اور امن کی خلاف ورزی کے خلاف عالمی سطح پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔






