کراچی میں ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کے کپڑوں پر خون کے دھبے ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے نشانات پائے گئے اور خون سے ناکافی انسانی ڈی این اے حاصل ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حمیرا کی لاش مکمل نہیں تھی، صرف ہڈیاں ملیں، جو صحیح سلامت تھیں، لیکن جسمانی اعضا نہیں ملے۔ جسمانی اعضا نہ ملنے کے باعث موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
میڈیکولیگل رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ لاش سے کسی قسم کے نشہ آور یا زہریلے مادے کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بلڈ اور ڈی این اے کے لیے ڈیٹا بینک نہ ہونے کی وجہ سے تحقیقات میں پیش رفت مشکل ہوئی۔






