صحافیوں پر تشدد؛ بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

0
128

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر کارکنوں کے تشدد کے واقعے پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔ واقعے میں پی ٹی آئی کارکنان نے مبینہ طور پر اپنے رہنما نعیم حیدر پنجھوتہ کی ہدایت پر متعدد صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پرتشدد واقعے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے صحافی سراپا احتجاج تھے تاہم بیرسٹر گوہر کی معذرت کے بعد پی ایف یو جے نے احتجاج ختم کر دیا۔

پی ٹی آئی قیادت نے واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ نعیم حیدر پنجھوتہ کو شوکاز نوٹس دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا