اسلام آباد: حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزرا علی پرویز ملک اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے آر ایل این جی کے نئے کنکشن جاری کیے جائیں گے جو درآمدی ایل پی جی سے 35 فیصد تک سستے ہوں گے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لے کر فوری موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کی حکومتوں سے مشاورت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2021 سے گھریلو صارفین کے گیس کنکشن پر پابندی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے، اس فیصلے سے عوام کو درپیش مشکلات دور ہوں گی۔






