بحرین کے وزیر داخلہ کی ملاقات،صدر مملکت نے ویزا فری معاہدے کو سراہا

0
128

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر زرداری نے ویزا فری معاہدے سمیت موجودہ تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، جبکہ بحرین میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے سیکیورٹی، امیگریشن، انسداد دہشت گردی اور منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر زور دیا اور بحرین کے وزارت داخلہ کے افسران کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی۔

بحرینی وزیر داخلہ نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چوہدری اور سینیٹر ندیم مانڈوی والا بھی شریک تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا