وزیر اعظم کا ملک میں ماحولیاتی ، زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان

0
115

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبے سیلاب متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے میجر عدنان اسلم کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کے جذبے کو سراہا۔

وزیراعظم نے ملک میں پھیلنے والے زہریلے پراپیگنڈے اور سوشل میڈیا پر اداروں کی تضحیک کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فتنے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی تاریخ کو یاد رکھا جائے۔ انہوں نے سیلاب کی وجہ سے پنجاب اور سندھ میں ہونے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا اور زرعی نقصان کے تخمینے اور ریلیف اقدامات پر غور کا حکم دیا۔

شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورہ چین کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ دورے کے دوران اقتصادی اور عسکری تعلقات مزید مضبوط ہوئے، سی پیک فیز ٹو اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ماڈل کا اعلان جلد کیا جائے گا، جبکہ امریکا کے ساتھ بھی تجارتی معاہدے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کے قطر پر حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کا قتل عام جاری ہے اور پاکستان نے امیر قطر سے رابطہ کر کے حمایت کا یقین دلایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا