ایشیا کپ2025 ، بھارت کا فاتحانہ آغاز

0
118

ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں شاندار آغاز کیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے صرف 57 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

یو اے ای کی جانب سے اوپنرز علیشان اور کپتان وسیم نے بالترتیب 22 اور 19 رنز بنائے، جبکہ باقی کوئی بھی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔ بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو نے 4 اور شیوام دوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے 58 رنز کا ہدف محض 4.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ابھیشیک شرما 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ شبمن گل 20 اور کپتان سوریا کمار یادیو 7 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا