سیالکوٹ کے 26 سرکاری سکولز مزید 2 روز کیلئے بند

0
119

سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث 26 سرکاری تعلیمی ادارے 11 اور 12 ستمبر کو بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ دو روزہ تعطیل پر رہیں گے جبکہ تدریسی عملہ حاضری یقینی بنائے گا۔

ضلع کے مختلف شہروں میں متاثرہ سکولوں میں ڈسکہ کے 4، سیالکوٹ کے 6، پسرور کے 6 اور سمبڑیال کے 8 اسکول شامل ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکول بندش طلبہ کی حفاظت اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا