اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست کی سماعت جمعرات کے لیے مقرر کر دی ہے۔
جسٹس محمد اعظم خان سماعت کریں گے، جبکہ بانی پی ٹی آئی نے یہ درخواست 6 مئی 2023 کو دائر کی تھی۔ پہلی سماعت 17 اکتوبر 2023 کو ہوئی تھی اور بعد میں 20 دسمبر کو نوسکوپ لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا۔






