بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، سینکڑوں بستیاں متاثر

0
135

بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، جس سے ہیڈ پنجند پر 5 لاکھ 30 ہزار کیوسک بہاؤ کے ساتھ شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ہریکے، فیروز پور، بھکاں پتن اور مظفرگڑھ سمیت کئی علاقوں میں سینکڑوں بستیاں زیرِ آب آ چکی ہیں، اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

ضلع بہاولپور میں 98 مقامات مکمل یا جزوی طور پر ڈوب چکے ہیں، دریائے چناب کے ریلے نے جنوبی پنجاب کے بڑے حصوں کو زیرِ آب کر دیا ہے، جبکہ ملتان، مظفرگڑھ اور جلالپور پیروالا میں ایمرجنسی جاری ہے۔

شیرشاہ اور اکبر بند پر دباؤ بڑھ گیا ہے، اور پانی کی سطح بڑھنے پر شیرشاہ بند توڑنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ جلالپور پیروالا میں 50 دیہات اور 2 لاکھ 35 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی پنجاب کے دیہات جلد معمول پر آجائیں گے، تاہم گڈو بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے اور 12 گھنٹوں میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا