وزارتِ مواصلات میں 78 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

0
144

وزارتِ مواصلات میں 78 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جن میں سے 50 ارب روپے صرف پاکستان پوسٹ آفس میں سامنے آئے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پوسٹ میں 28 کروڑ روپے کی کرپشن و چوری، ایک ارب 25 کروڑ کی ایچ آر بے ضابطگیاں اور خریداریوں میں 2 ارب 84 کروڑ کے مسائل رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمرشل بینک اکاؤنٹس سے 4 ارب 58 کروڑ کا نقصان ہوا، 9 ارب 42 کروڑ کی عدم ریکوریاں اور 58 ارب روپے کی دیگر بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ آڈیٹر جنرل نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور ڈاک خانوں کو منافع بخش بنانے کے اقدامات کی سفارش کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا