افغان حکومت نے بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کردیا

0
151

کابل میں طالبان حکومت نے بھارت کے سینیئر سفارت کار ہریش کمار کو ملک بدر کر دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق ہریش کمار پر الزام ہے کہ وہ طالبان مخالفین سے ملاقاتیں کر رہے تھے اور انہیں منظم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ طالبان حکام نے انہیں ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیتے ہوئے 17 اگست کو کابل چھوڑنے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق ہریش کمار سابق افغان حکومت کے خاتمے کے بعد سے کابل میں بھارتی سفارت کار اور انٹیلی جنس افسر کے طور پر تعینات تھے۔ بتایا گیا ہے کہ 16 اگست کو طالبان حکام نے بھارتی سفارتخانے کے عملے کو طلب کر کے ہریش کمار کی بے دخلی کے فیصلے سے آگاہ کیا، جس کے بعد وہ اگلے روز دہلی روانہ ہوگئے۔ اس معاملے پر بھارتی سفارتخانے کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا