راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی ہندوستانی پراکسی “فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔





