انجینئر محمد علی مرزا کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0
143

راولپنڈی : ایف آئی اے نے مقدس شخصیات کی توہین کے مقدمے میں ملزم انجینئر محمد علی مرزا کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

ایف آئی اے ٹیم نے ملزم کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ راولپنڈی کچہری میں پیش کیا، جہاں سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ملزم سے تفتیش مکمل کر کے اسے 19 ستمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ جسمانی ریمانڈ ملنے کے بعد ایف آئی اے ٹیم ملزم کو لے کر روانہ ہوگئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا