ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے

0
184

کراچی: ’’پیچھے تو دیکھو‘‘ ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والے ننھے اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ اچانک انتقال کر گئے۔

احمد شاہ نے پیر کی صبح اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا: ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ انہوں نے مداحوں سے دعا اور اہلخانہ کے لیے صبر کی درخواست بھی کی۔

عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز میں نظر آتے تھے، خاص طور پر رمضان ٹرانسمیشن میں ان کی موجودگی ناظرین کو بہت پسند آتی تھی۔

اہلخانہ کے مطابق عمر شاہ بالکل صحت مند تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور قے آنے کے باعث کچھ سانس کی نالی میں چلا گیا۔ انہیں فوری سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا