گوادر: غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 22 افراد گرفتار

0
204

گوادر: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ یہ تمام افراد جیوانی اور گبد (پی بی 250) کے علاقے سے پکڑے گئے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان ایران کے راستے دیگر ممالک میں غیر قانونی طور پر جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ایف آئی اے نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا