جعلی کاغذات پر جاپان بھیجے گئے 22افراد ڈی پورٹ، ملوث انسانی سمگلر گرفتار

0
135

انسانی اسمگلرز نے زمینی راستوں پر سختی کے بعد نیا طریقہ اپنالیا اور جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کی۔

ایف آئی اے کے مطابق 22 افراد پر مشتمل جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچی، مگر دستاویزات جعلی ثابت ہونے پر جاپان حکام نے تمام افراد کو ڈی پورٹ کر دیا۔ واقعے میں ملوث ملزم ملک وقاص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق ملزم نے ٹیم کے ہر فرد سے 40 لاکھ روپے وصول کیے اور فٹبال فیڈریشن سمیت وزارتِ خارجہ کے جعلی کاغذات تیار کیے۔ دستاویزات میں جاپان میں فٹبال میچز کا شیڈول بھی دکھایا گیا تھا۔

ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے جنوری 2024 میں بھی 17 افراد کو جعلی فٹبال ٹیم کے طور پر جاپان بھجوایا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا