امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے قصور میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، متاثرہ خاندانوں اور بچوں سے ملاقات کی اور بحالی کی پاکستانی کوششوں کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔
نٹالی بیکر نے پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید سے بھی ملاقات کی، جہاں پنجاب میں جاری ہنگامی اقدامات اور امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ امدادی اشیاء پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کی ہمت اور امدادی کارکنوں کی انتھک محنت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی مربوط کوششوں کے باعث یہ ممکن ہوا کہ اس علاقے میں کوئی جانی نقصان نہ ہو۔
بعد ازاں نٹالی بیکر نے لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اے پی ٹی ایم اے) کے ممبران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان پیشہ ور افراد سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے تجارت اور اقتصادی ترقی کے لیے امریکی عزم پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے روزگار اور خوشحالی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جدید امریکی ٹیکنالوجی اور اختراعات لائی جائیں گی۔





