شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

0
146

وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں نے قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دوحہ اجلاس نے دنیا کو مضبوط پیغام دیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات پہنچائیں۔ ایرانی صدر نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم نے امیر قطر، ترکیہ و مصر کے صدور، اردن کے شاہ اور سعودی ولی عہد سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، فلسطین کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا