آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،اے پی سی اعلامیہ

0
217

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر ہاؤس میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے اور کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفادِ عامہ کے فیصلوں کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق معرکہ حق کی کامیابی سے تحریکِ آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے اور اس سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارت اس کامیابی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آزاد کشمیر میں امن قائم رکھنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گی جبکہ بھارت کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق 21 ستمبر سے مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا