ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

0
207

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اخبار نیو یارک ٹائمز اور اس کے چار رپورٹرز کے خلاف 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اخبار نے برسوں سے جانبدار اور من گھڑت رپورٹنگ کے ذریعے ان کی شہرت، انتخابی مہم اور کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

مقدمہ فلوریڈا کی فیڈرل کورٹ میں دائر کیا گیا ہے جس میں تین تحقیقی مضامین اور ایک کتاب کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ اخبار نے ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس کی حمایت کر کے ٹرمپ کے سیاسی کیریئر کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔

ٹرمپ نے الزام لگایا کہ اخبار نے ان کے خاندان، کاروبار اور “امریکا فرسٹ” تحریک کے بارے میں غلط تاثر پیدا کیا جس سے ان کے خلاف قانونی کارروائیوں اور انتخابی عمل پر منفی اثر پڑا۔

دوسری جانب نیو یارک ٹائمز نے مقدمے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام آزادی صحافت کو دبانے کی کوشش ہے، جبکہ ان کی رپورٹنگ شواہد پر مبنی اور عوامی مفاد میں تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا