لیبیا ، کشتی میں آگ بھڑک اُٹھی، 50 سوڈانی پناہ گزین ہلاک

0
173

طرابلس: لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی میں خوفناک آگ بھڑکنے سے کم از کم 50 سوڈانی پناہ گزین ہلاک جبکہ 24 کو زندہ بچا لیا گیا۔ ہلاک اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارۂ برائے مہاجرین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ادارے نے کہا کہ ایسے سانحات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال صرف بحیرۂ روم میں 2,452 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، جو اسے دنیا کا سب سے خطرناک سمندری راستہ بناتا ہے۔ حالیہ برسوں میں لیبیا کے قریب متعدد کشتی حادثوں میں سینکڑوں افراد جان سے گئے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق لیبیا میں تارکین وطن تشدد، زیادتی اور بھتہ خوری کا شکار ہیں اور ہزاروں افراد بدترین حالات میں حراستی مراکز میں قید ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا