راولپنڈی (سٹی رپورٹر) پاکستان آرمی میں بھرتی کے لئے دوسرا سلیکشن شیڈول 2025 جاری کر دیا گیا ہے۔ بھرتی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو کر 10 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں امیدوار سندھ رجمنٹل سینٹر آٹوبان روڈ، حیدرآباد رابطہ کرسکتے ہیں
بھرتی کے لیے عمر کی حد سپاہی جنرل ڈیوٹی کے لیے 17 سے 23 سال (تاریخ شمار 16 فروری 2026 تک) اور میٹرک/کلرک کے لیے 17 سے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کے لیے کم از کم قد 5 فٹ 6 انچ (167.5 سینٹی میٹر) جبکہ کلرک اور سٹور کیپر کے لیے 5 فٹ 3 انچ (160 سینٹی میٹر) رکھا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق امیدواروں کو اصل تعلیمی اسناد، قومی شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور دیگر مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لانا ہوں گی۔ بلوچستان کے امیدواروں کے لیے خصوصی سہولت بھی رکھی گئی ہے اور شہداء کے بچوں کو بھرتی میں ترجیح دی جائے گی۔





