پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ

0
205

پاکستان اور فلسطین نے صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور فلسطین کی جانب سے پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری صحت حامد یعقوب، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ بھی موجود تھے۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے آئندہ 30 دنوں میں ’’پاکستان-فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ‘‘ قائم کیا جائے گا، جو اس تعاون کو عملی شکل دینے میں رہنمائی فراہم کرے گا۔ معاہدے کے تحت جدید طبی شعبہ جات میں استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

دونوں ممالک انٹروینشنل کارڈیالوجی، آرگن ٹرانسپلانٹ، آرتھوپیڈک سرجری، اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ، برن اینڈ پلاسٹک سرجری، متعدی امراض، آنکھوں کے امراض اور دواسازی کے شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔ مشترکہ تحقیق کے مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی تاکہ صحت عامہ کے مسائل کے بہتر حل نکالے جا سکیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ معاہدے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے عوام کے لیے بہتر صحت کی سہولیات کو یقینی بنانا ہے اور ’’پاکستانی عوام کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔‘‘ فلسطینی سفیر نے بھی پاکستانی حکومت اور وزیر صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کی صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا