نیپالی کوہ پیما کا 27 ویں مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے کا ریکارڈ

0
458

نیپال ( طلوع نیوز) نیپال کے کوہ پیما کامی ریتا شرپا نے27 ویں مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کامی ریتا نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سب سے زیادہ سر کرنے کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کیا۔نیپالی ٹریول ایجنسی کے عہدیدار نے کہا ہے کہ کامی ریتا ویتنامی کوہ پیما کے ہمراہ آج صبح چوٹی تک پہنچے۔

کامی ریتا شرپا نے پہلی بار سال 1994 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا اس کے بعد تقریباً ہر سال انہوں نے چوٹی کو سر کیا سوائے 2014، 2015 اور 2020 کے، جب مختلف وجوہات کی بنا پر ایورسٹ پر چڑھنے کا عمل روک دیا گیا تھا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا