عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کی دیگرخواتین جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

0
146

لاہور(طلوع نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عالیہ حمزہ سمیت تحریک انصاف کی دیگرخواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جناح ہاؤس پرحملہ ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔ تھانہ سرور روڈ پولیس نے پی ٹی آئی کی خواتین کو عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی عالیہ حمزہ ملک، مریم مزاری اور صبوحی انعام جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہیں شناختی پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 7 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا