رائے ونڈ: گندے نالے میں 4 افراد گر گئے، ایک جاں بحق، ایک بچہ زخمی باقی کی تلاش جاری

0
162

رائے ونڈ کے علاقے میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر نگرانی چلنے والے گندے نالے میں چار افراد گر گئے۔ ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک زخمی بچے اور ایک جاں بحق شخص کی لاش کو نکال لیا۔ حکام کے مطابق دو مزید افراد کی تلاش جاری ہے تاہم ان کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے کنٹریکٹرز ڈسپوزل اسٹیشن پر موٹر درست کرنے کے لیے نالے میں اترے تو گیس بھر جانے کے باعث چکرا کر نیچے گر گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آپریشن جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا