سینیٹر طلحہ محمود قائمہ کمیٹی دفاع کے متفقہ چیئرمین منتخب

0
228

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سینیٹر محمد طلحہ محمود کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ تجویز سینیٹر عمر فاروق نے دی جس کی تائید سینیٹر سرمد علی نے کی۔

ذمہ داری سنبھالتے ہوئے طلحہ محمود نے کہا کہ دفاعی کمیٹی ایوانِ بالا کی سب سے اہم کمیٹی ہے، افواجِ پاکستان کی قربانیاں باعث فخر ہیں اور قومی سلامتی ہر چیز پر مقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا ساتھ دینا قومی مفاد کا تقاضا ہے اور تمام اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ طلحہ محمود نے وزارتِ دفاع سے منسلک اداروں میں بہتری اور اصلاحات کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا