پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک

0
223

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح، جو 2001 میں 64 فیصد سے کم ہو کر 2022 میں 18.3 فیصد تک آ گئی تھی، اب دوبارہ بڑھ کر 25.3 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ صرف گزشتہ تین برسوں میں غربت میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غربت میں اضافے کی بڑی وجوہات کووڈ-19، مہنگائی، سیلاب اور معاشی دباؤ ہیں، جبکہ کھپت پر مبنی ترقیاتی ماڈل اپنی حد کو پہنچ چکا ہے۔ رپورٹ میں غربت میں کمی کے لیے کمزور طبقات کو تحفظ دینے، صحت و تعلیم سمیت عوامی خدمات میں سرمایہ کاری، مؤثر سماجی تحفظ کے نظام اور ہدف پر مبنی مالی اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا