اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ استعفیٰ سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد دیا گیا، اور اس حوالے سے تحریک کے ترجمان اخونزادہ حسین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی ہدایات کے مطابق استعفیٰ دیا اور وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔





