برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں، پی آئی اے لائسنس حاصل کرنے میں ناکام

0
104

اسلام آباد: پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ناکام رہی، جبکہ نجی ایئرلائن ایئربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن (ٹی سی او) لائسنس جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کے محکمہ ڈی ایف ٹی نے ایئربلیو کو لائسنس جاری کیا ہے، جس کے تحت کمپنی اپنے ایئربس 320 اور 321 طیاروں کو ترکی میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ کے لیے روانہ کرے گی۔

پی آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ قومی ایئرلائن ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کی بڑی وجہ طیاروں کی کمی اور دیگر آپریشنل مسائل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے لیے نجی ایئرلائن کے طیارے استعمال کیے جائیں گے، جبکہ پی آئی اے کو اس معاملے میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا