اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلابی خطرہ ختم ہو گیا ہے اور حالات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔
اپنے بیان میں معین وٹو نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مشترکہ طور پر بحالی کے اقدامات کر رہی ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اولین ترجیح ہے جبکہ زرعی اراضی اور فصلوں کے نقصانات کی تلافی کے لیے بھی عملی اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحالی کے عمل میں شفافیت اور تیز رفتاری یقینی بنائی جائے گی، مقامی انتظامیہ اور حکومت مل کر متاثرہ علاقوں میں سہولیات بحال کریں گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مستقبل میں نقصانات کو کم کرنے کے لیے مؤثر فلڈ مینجمنٹ سسٹم پر کام جاری ہے۔





