وزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات، صحت و ڈیجیٹل ترقی پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

0
191

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی 2022 اور حالیہ 2025 کے سیلاب کے دوران امدادی اقدامات کو سراہا اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے، غذائی معیار بہتر بنانے، قوتِ مدافعت بڑھانے اور معاشی شمولیت کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کا تعاون لائقِ تحسین ہے۔ انہوں نے خاص طور پر پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے جاری حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے ملکی معیشت میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے فاؤنڈیشن کے کردار کی بھی تعریف کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی، بالخصوص صحت، غذائیت، مدافعت، معاشی شمولیت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا