جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عدالت نے دو وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی

0
155

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دو وکلاء کی ملاقات کی اجازت دے دی۔

خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصل ملک اور حسنین سنبل کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ دونوں وکلاء کی آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کرائی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس میں وکلاء کی اپنے مؤکل سے مشاورت آئینی و قانونی تقاضا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی گئی کہ ملاقات کے بعد کل (جمعہ) عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا