پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کے خلاف بیٹنگ ایپس کی تشہیر پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں حکام یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز کے خلاف کارروائیاں تیز کر چکے ہیں۔ اس دوران نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن اتھارٹی پہلے ہی یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر چکی ہے جو اس وقت زیرِ حراست ہیں اور ان پر تحقیقات جاری ہیں۔
اب اسی نوعیت کے الزام میں رجب بٹ کے خلاف بھی کیس درج کیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بیٹنگ ایپس کی تشہیر کی اور وضاحت کے لیے طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہوئے، جس پر مقدمہ قائم کیا گیا۔






