ٹرمپ نے عرب رہنماؤں کو غزہ جنگ بندی کیلئے 21 نکاتی امن فارمولا پیش کردیا

0
155

نیویارک: امریکی خصوصی ایلچی برائے امن مشنز اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے سربراہان کے ساتھ غزہ امن اجلاس انتہائی کامیاب اور نتیجہ خیز رہا۔

اس اجلاس میں امریکی نمائندوں نے صدر ٹرمپ کا 21 نکاتی امن منصوبہ عرب رہنماؤں کو پیش کیا، جس میں حماس کے قبضے کے بغیر غزہ میں حکمرانی، یرغمالیوں کی رہائی، مستقل جنگ بندی اور اسرائیل کی بتدریج واپسی شامل ہے۔ عرب رہنماؤں نے منصوبے کی حمایت کی اور مزید تجاویز بھی پیش کیں، جن میں مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کی یقین دہانی، یروشلم کے موجودہ اسٹیٹس کو برقرار رکھنا، غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ اور اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کے مسئلے کا حل شامل ہے۔

امریکی ایلچی نے کہا کہ امید ہے آئندہ دنوں میں امن منصوبے پر پیش رفت سامنے آئے گی۔ یورپی ممالک کو بھی منصوبے کا خلاصہ فراہم کیا گیا، جسے دو یورپی سفارتکاروں نے سنجیدہ کوشش قرار دیا اور کہا کہ یہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے مزید انضمام سے روک سکتا ہے اور ابراہام معاہدوں کے دائرہ کار کو بڑھانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد قطر نے ثالثی معطل کردی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ میں امن کے لیے جلد معاہدہ ضروری ہے اور قطر آئندہ بھی ثالثی کا کردار ادا کرے گا بشرطیکہ اسرائیل ان کی سرزمین پر کوئی حملہ نہ کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا