سابق فرانسیسی صدر کو 5 سال قید کی سزا

0
213

پیرس: سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو مجرمانہ سازش کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

فرانسیسی عدالت کے مطابق سرکوزی نے اپنے صدارتی الیکشن میں غیر قانونی فنڈنگ حاصل کی، جس پر انہیں حراست میں لینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ سابق صدر 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہ چکے ہیں اور اس وقت مختلف کرپشن الزامات پر گھر پر نظربند ہیں۔

گزشتہ سال 2012 کی انتخابی مہم میں غیر قانونی اخراجات کے الزام پر بھی سرکوزی کو سزا سنائی گئی تھی۔ پیرس کی اپیل کورٹ نے سابق صدر کی اپیل مسترد کر کے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ سرکوزی نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں اور فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا