ٹیکس گوشواروں میں جائیداد کی مالیت کم ظاہر کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ

0
114

حکومت نے ٹیکس گوشواروں میں جائیداد کی کم مالیت ظاہر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو لازمی ظاہر کی جائے۔

ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025ء کی ویب سائٹ پر جاری کردہ فارم میں صفحہ 66 پر اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا اندراج ضروری ہے، مگر پہلے سے جمع کرائے گئے ریٹرنز میں ترمیم یا دوبارہ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔

ایف بی آر نے وضاحت کی کہ مارکیٹ ویلیو کا اندراج ٹیکس کا حساب لگانے کے لیے استعمال نہیں ہوگا اور زیادہ تر ٹیکس دہندگان کو صرف اپنے اثاثوں کی مالیت درست انداز میں ظاہر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا