اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی پی 269 مظفرگڑھ میں الیکشن کرانے کا حکم

0
171

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 269 میں نئے الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا دوبارہ گنتی کا 15 مئی کا حکم معطل کر دیا۔

یاد رہے کہ سنگل بینچ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی پی 269 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علمدار عباس نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان کے استعفیٰ کے بعد نشست کو خالی قرار دے دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا