سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد

0
164

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فردِ جرم عائد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پر سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

سردار تنویر الیاس نے صحتِ جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا