مذاکرات ختم :عمران خان زمان پارک رہائش گاہ کی تلاشی دینے پر راضی

0
178

لاہو( طلوع نیوز)نو مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کی گرفتاری کیلئے مذاکرات کے سلسلے میں حکومتی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد واپسی روانہ ہوگئی۔عمران خان گھر کی تلاشی دینے پر راضی ہو گئے ۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے جانےوالی حکومتی ٹیم میں کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی ، اوردیگر حکام شامل تھے۔اس دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی لیگل ٹیم بھی زمان پارک میں موجود تھی،لیگل ٹیم پولیس سرچ وارنٹ دیکھ کر گھر کی تلاشی کی اجازت دے گی۔

اس سے پہلے پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامرمیر نے کہا کہ عمران خان سے سرچ آپریشن کیلئے کل کا کوئی وقت طے کیا جائے گا، اندھیرے میں دہشت گردوں کوتلاش نہیں کیا جاسکتا ۔عامر میر کاکہنا تھا کہ زمان پارک سے نکلنے والے دہشت گردوں کوگرفتارکیا گیا، گرفتاردہشت گردوں کی موبائل لوکیشن عسکری ٹاورکی آئی تھی۔

عمران خان کے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جب مرضی آئیں، عدالت کا آرڈر ساتھ لے آئیں، سرچ آپریشن کرنے کے لیے تعاون کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سرچ وارنٹ لیکرآ رہے ہیں، ٹیم کی طرف سے بتایا گیا کہ ہمارے علم میں ہے کہ کچھ شر پسند زمان پارک میں موجود ہیں، جب ٹیم خان صاحب کے گھر آئی تو ہم نے دروازے کھول دیئے۔

افتخار گھمن نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ انٹیلی جنس کی اطلاعات حکومتی ٹیم کے پاس ہو، ٹیم کو محسوس ہوا کہ ابھی یہاں پر ایسا کچھ نہیں ہے، انہوں نے ہم سوالات بھی کیے، ہماری طرف سے بتایا گیا کہ یہاں پر ایسا کچھ نہیں ہے، حکومتی ٹیم کے ساتھ کوئی ٹی او آرز طے نہیں ہوئے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں رینجرز کی معاونت سے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں پرتشدد احتجاج شروع کر دیا۔

اس دوران پی ٹی آئی کے بلاوئیوں نے جناح ہائوس ، فوجی تنصیبات اور سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔ان شر پسندعناصر کی گرفتاری کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک میں آپریشن کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا