لداخ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مظاہرین کی شہادت پر دفتر خارجہ کا ردِعمل آگیا

0
138

اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ اور لداخ میں بھارتی فورسز کے مظاہرین کو شہید کرنے کے واقعات پر سخت ردعمل دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کے مطابق ہم اس ساری صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں رونما ہونے والے غیرقانونی واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔

شفقت علی نے کہا کہ یہ واقعات عکاسی کرتے ہیں کہ بھارتی حکام احتجاج دبانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ اس خطے میں بھارت کے آہنی ہاتھوں والے رویے کی ایک اور مثال ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا